عمرکوٹ(عکس آن لائن) عمرکوٹ ضلع اور اس کے گردونواح میں ڈینگی کا مرض بے قابو ہوگیا۔مزید “9” افراد میں وائرس کی تصدیق ہونے پر صرف شہر میں مریضوں کی تعداد ایک سو آٹھ “108” سے زائد ہوگئی۔دوسری جانب عمرکوٹ میں تاحال ڈینگی مچھرمار اسپرے نہ ہوسکا ۔ سول اسپتال عمرکوٹ کے ذرائع مطابق داخل کیے گئے تازہ ڈینگی مریضوں میں عبدالرؤف، عبدالغفار، رب نواز ،پرتاب میگھواڑ،نواز سمیجھو،ہریش کمار، غلام مصطفیٰ،عبدالجبار،اوردیوپڑھیار، وغیرہ شامل ہیں۔
