لاہور(عکس آن لائن)عمران خان کی گرفتاری پر جلاگھیرا اور املاک کونقصان پہنچانے کے مقدمے میں پولیس نے دفعات ختم کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ تھانہ کھڈیاں قصورمیں درج مقدمے میں پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، پولیس نے مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کی رپورٹ پیش کر دی۔
تفتیشی افسرکا کہنا ہے کہ مقدمے کی تفتیش کے دوران دہشت گردی کی دفعات فال نہیں کرتیں، وکیل نے کہا مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات ختم کردی گئیں ہیں تو ہم اپنی ضمانتیں واپس لیتے ہیں۔