انفرہ(نمائندہ عکس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی ملک کے خلاف کھلی دھمکیاں دے رہے ہیں،عمران نیازی کے تازہ انٹرویو نے بتا دیا وہ حکومتی عہدے کے لئے نااہل ہیں ۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ عمران نیازی ملک کے خلاف کھلی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
اگرکسی کو ثبوت کی ضرورت تھی کہ نیازی حکومتی عہدے کے لئے نااہل ہیں تو ان کا تازہ انٹرویو کافی ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ سیاست کریں لیکن اس میں حد پارکرتے ہوئے پاکستان کو تقسیم کرنے کی بات کرنے کی جرات نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں ترکی میں ہوں اورپاکستان اورترکی کے درمیان مختلف معاہدوں پردستخط کررہا ہوں۔