سعید غنی

عمران نیازی ملکی اداروں کو تباہ کرنے کے مشن پر ہے، سعید غنی

کراچی (نمائدہ عکس) وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران نیازی ملکی اداروں کو تباہ کرنے کے مشن پر ہے، شہباز گل نے عمران نیازی کا بیانیہ پیش کیا، عمران نیازی پاکستان کیلئے سیکیورٹی رسک بن چکا ہے۔ اپنے ایک بیان میں رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران نیازی ملکی اداروں کو تباہ کرنے کے مشن پر ہے،عمران نیازی کی غیر ملکی فنڈنگ اپنا رنگ دکھا رہی ہے۔

سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ جہاد کے نام پر عمران نیازی شر اور فساد پھیلانا چاہتا ہے لیکن عمران نیازی کے اچھے بھی پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ وزیر محنت سندھ و پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے مزید کہا کہ عمران نیازی بنکر میں چھپ کر مردانگی دکھا رہا ہے، عمران نیازی اپنی جنگ میں اپنے بچے شامل کیوں نہیں کرتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں