اسلام آباد (نمائندہ عکس)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی ناکامی کی وجہ انکی نالائقی تھی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے لکھا کہ عمران نیازی مسلسل ملک میں سیاسی اور اداراجاتی انارکی پھیلا رہے ہیں۔
جاری کردہ ٹوئٹ میں احسان اقبلا لکھتے ہیں کہ ان کی طرف سے قومی اداروں فوج، عدلیہ اور الیکشن کمیشن کو نشانہ بنانا محض اتفاق نہیں بلکہ ان کے مذموم ارادوں اور ایجنڈے کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ عمران نیازی ماننے کے لئے تیار نہیں کہ ان کی ناکامی کی وجہ انکی نالائقی تھی۔