عظمی بخاری

عمران مافیا نوازشریف کی فوٹو لیک کرکے خود ہی اذیت میں مبتلا ہوا ہے’عظمی بخاری

لاہور(عکس آن لائن)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ نوازشریف کی ایک تصویر نے دو دن سے کرائے کے ترجمانوں کی نیندیں حرام کردی ہیں،

نوازشریف کا پرمسرت اور پرسکون چہرہ بنی گالہ ٹولے سے برداشت نہیں ہورہا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ کرائے کے ترجمان نواز شریف کی تصویر دیکھنے کے بعد سے بدہضمی کا شکار ہیں، بیٹیوں کی والد سے محبت یہ بدقسمت نہیں سمجھ سکتے، کرائے کے ترجمانوں کے ہاضمے کا علاج کسی جادوگرنی کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اخلاقی،سیاسی اور ذاتی گراوٹ کا شکار لوگ اپنی خاندانی اور سیاسی تربیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں،

فواد چوہدری،شہباز گل اور فیاض چوہان کے ساتھ ہمیں دلی ہمدردی ہے،عمران مافیا نوازشریف کی فوٹو لیک کرکے خود ہی اذیت میں مبتلا ہوا ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ نوازشریف کی ایک تصویر ٹڈی دل ٹولے پر پہاڑ بن کے ٹوٹی ہے،نوازشریف کے شیر اپنے قائد کی تصویر دیکھ خوشی سے نہال ہیں،شہبازشریف تین سالوں سے جعلی احتساب کے ادارے نیب کا سامنا جرات سے کررہے ہیں،

ٹڈی دل وزیراعظم پارلیمنٹ حملہ کیس اور ہیلی کاپٹر کیس میں روپوش ہیںاور اب تو ادویات، آٹا،چینی چور بھی ثابت ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جعلی چیئرمین پر اب چینی چوری،آٹا چوری اوربجلی چوری کے ٹھپے لگ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں