کراچی (عکس آن لائن) اداکار عمران عباس نے دوست اداکارہ صنم جنگ کو 10کلو وزن کم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔گزشتہ دنوں معروف میزبان صنم جنگ نجی ٹی وی کے مارننگ شو کی مہمان بنیں،اس دوران اداکارہ کے قریبی پرانے دوست عمران عباس کو بذریعہ کال شو میں شریک کیا گیا۔شو کی میزبان نے عمران عباس سے پوچھا کہ صنم جنگ امریکا جا رہی ہیں، آپ صنم جنگ کو امریکا کے دورے پر جانے کے لیے کوئی مشورہ دیںجس پر عمران عباس نے لائیو شو میں بلا جھجک کہا کہ صنم جنگ کو مشورہ دینا چاہوں گا کہ وہ امریکا سے اپنا 10کلو وزن کم کر کے آئیں،اس مشورے پر شو کی میزبان کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا جبکہ اداکارہ صنم جنگ ہنس دیں۔
بعد ازاں عمران عباس نے بتایا کہ صنم جنگ بہت اچھی لڑکی ہیں، یہ اپنی من موجی ہیں کسی کی نہیں سنتیں ہمیشہ اپنے من کی کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صنم میری بہت اچھی دوست ہے، وہ اپنی ہر بات مجھ سے شیئر کرتی ہے اور کوئی پراجیکٹ آفر ہو تو سب سے پہلے مجھے بتاتی ہے۔