کراچی (عکس آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس پنجابی فلم ‘جی وے سوہنیا جی’ میں ڈیبیو کرنے کو تیار ہیں، انہوں نے فلم کا ٹیزر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عمران عباس نے اپنی پہلی بھارتی پنجابی فلم کی جھلک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے پہلے یو ایسـانڈو پروڈکشن کی جانب سے پیش کردہ منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے بہت پْرجوش ہوں۔انہوں نے کیپشن میں مزید لکھا کہ میری فلم ‘جی وی سوہنیا جی’ رواں سال 6 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
واضح رہے کہ اس فلم میں اداکار عمران عباس کے مد مقابل سمی چاہل مرکزی کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔یاد رہے کہ اداکار عمران عباس اس سے قبل بالی ووڈ فلم ‘اے دل ہے مشکل ‘ میں مختصر کردار ادا کرچکے ہیں جو 2016 میں ریلیز کی گئی تھی، اس کے علاوہ انہوں نے بالی ووڈ اسٹار بپاشا باسو کے ساتھ فلم (Creature 3D) میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔پاکستانی اداکار عمران عباس کو پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی بیحد پسند کیا جاتا ہے۔