عمران عباس

عمران عباس اورعروہ حسین کی ایک ساتھ گانا گانے کی ویڈیو مقبول ہوگئی

مکوآنہ (عکس آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس اور اداکارہ عروہ حسین کی ‘اگر تم ساتھ ہو’ کا گانا گنگناتے وائرل ہوگئی، دنوں نے اس گانے کو خوبصورت آواز میں گاکرسننے والوں کو حیران کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس اور اداکارہ عروہ حسین نے اپنی آواز کا جادو جگاتے ”اگر تم ساتھ ہو”گانا گاتے سننے والوں کو تعریف کرنے پر مجبور کردیا،گانے کی اس ویڈیو کو اداکارہ عروہ حسین نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپ لوڈ کیا جو دیکھتے ہی مقبول ہوگئی،اس ویڈیو کو اب تک 3 لاکھ 60ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خوبرو اداکارہ و گلوکارہ عروہ حسین اور اداکارعمران عباس سڑھیوں پر بیٹھے ہیں، عروہ حسین نے عروسی لباس پہنا ہوا ہے جبکہ عمران عباس نے بھی سفید رنگ کا لباس زیب تن کیاہوا اور گود میں شیروانی لیے بیٹھے ہیں،دنوں اس ویڈیو میں خوبصورت نظر آرہے ہیں، وائرل ہونے والی اس پر لوگوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کااظہار کیاجارہا ہے۔اس ویڈیو سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دنوں کسی نئیپروجیکٹ میں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں اور یہ ویڈیو اسی پروجیٹ کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی ہے،اداکارہ عروہ حسین نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ’رات گئے شوٹنگ کے دوران ہم خود کا دل بہلا رہے ہیں’اس کیپشن پر اداکار عمران عباس نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ’وہ اس گانے کو بہت سنجیدگی سے ایک پیشہ ور گلوکار کی طرح گا رہے ہیں، اْنہوں نے یہ شوٹنگ کا وقت بہت انجوائے کیا ہے’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں