مسرت جمشید

عمران خان ہماری ریڈ لائن، پوری قوم اسکی حفاظت کریگی’مسرت جمشید

لاہور (عکس آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و سابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہیں اور اس لائن کی حفاظت پاکستانی قوم کرے گی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ہم لوگ پاکستان کے مستقبل کی خاطر سر پر کفن باندھ کے نکلے ہیں، حکومت نے رجیم چینج آپریشن سے پاکستان کو پہلے ہی کئی دہائی پیچھے کر دیا ہے، اب یہ پاکستان کے مستقبل سے کھیلنا چاہتے ہیں۔

سابق ترجمان پنجاب حکومت کا مزید کہنا تھا کہ ہم کسی صورت امپورٹڈ ٹولے کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، امپورٹڈ حکومت چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کوئی بھی سازش کرنے سے پہلے ہزار دفعہ سوچے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں