اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عمران خان کے عوام کی خدمت کیلئے ٹائیگر فورس کے قیام کی تعریف دنیا کر رہی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان کے عوام کی خدمت کیلئے ٹائیگر فورس کے قیام کی تعریف دنیا کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ نوجوان قومی جذبے سے سرشار ہو کر کرونا کے خلاف جنگ میں عوام کی مدد کر رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ ان میں آسانیاں بانٹ رہے ہیں۔رضاکارانہ جذبوں سیلیس یہ نوجوان قوم کافخر ہیں۔