لاہور (عکس آن لائن )وزیرصحت پنجاب وصدرپاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت پارٹی دفترمیں گورننگ باڈی کا اہم اجلاس منعقدہوا،جس میں کرنل(ر)اعجازحسین منہاس،شنیلاعلی،فیصل گوندل،عبدالکریم خان،نعیم الحق،راجہ شکیل زمان، احمدطلحہ، رخسانہ نوید،نوشین حامدمعراج،آمنہ جنجوعہ ودیگرعہدیداران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت وصدرپاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران ملکی سیاسی صورتحال کے حوالہ سے تحریک انصاف کی حکمت عملی کاتفصیلی جائزہ لیا۔پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے عہدیداران نے صوبائی وزیر صحت وصدرپاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کوقیمتی تجاویز پیش کیں۔صوبائی وزیر صحت وصدر پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے۔عمران خان کے صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے سے وفاقی حکومت مکمل طورپرخوف زدہ ہوچکی ہے۔وفاقی حکومت کے سیاسی بونوں کے لئے عمران خان اکیلاہی کافی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ عمران خان نے وقت کے یزیدوں کو للکاراہے۔عمران خان ایک شخص نہیں بلکہ تبدیلی کی تحریک کانام ہے۔
ا
انہوں نے کہاکہ پوری پارٹی نے عمران خان کے صوبائی اسمبلیوں سے استعفیٰ کے فیصلے کی تائیدکی ہے۔پوری قوم کی نظریں اس وقت عمران خان پرہیں۔عمران خان کی ہدایت پر ڈورٹوڈورمہم شروع کی جاچکی ہے۔ڈورٹوڈورمہم کے ذریعے عوام کو موبلائزکریں گے۔پاکستانی غیورعوام نے عمران خان کی قیادت میں عزت کی زندگی جینے کافیصلہ کرلیاہے۔صوبائی وزیر صحت وصدر پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے مزیدکہاکہ پاکستانی قوم کبھی بھی امپورٹڈحکومت کی غلامی کو قبول نہیں کرے گی۔پی ڈی ایم کی 13جماعتوں میں اتنادم ہے توالیکشن کے میدان میں اتریں۔وفاقی حکومت کی ہٹ دھرمی سے ملک مزیدغیرملکی قرضوں تلے دب رہاہے۔وفاقی حکومت کاملکی ترقی سے کچھ لینادینانہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ امپورٹڈحکومت کا صرف مقصداپنے کیسزختم کروانے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔انتخابات میں عوام فیصلہ کریں کہ حکومت میں کون آنے کا حقدارہے۔