سعید غنی

عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھنے والے کرپشن میں ملوث ہیں، سعید غنی

کراچی (عکس آن لائن ) وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھنے والے کرپشن میں ملوث ہیں ، ادویات اس قدر مہنگی کردی گئیں کہ لوگ خرید نہیں پارہے،حکومت پٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافہ کررہی ہے۔ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں پی ٹی آئی کے آنے کے بعدکرپشن میں اضافہ ہوا ،عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھنے والے کرپشن میں ملوث ہیں۔ وزیراطلاعات سندھ نے کہاکہ پی ٹی آئی صوبائی وزیرکہتے ہیں2023میں سندھ میں ان کی حکومت ہوگی ،خواب دیکھنے اور دعوے کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

پی پی رہنما نے کہاکہ حکومت مخالف آواز دبانے کیلئے پی ٹی آئی سب کررہی ہے،حکومت نہیں چاہتی کہ کوئی بتائے مہنگائی بڑھ گئی ہے،27 فروری کا لانگ مارچ مہنگائی تلے دبے عوام کیلئے ہے۔ سعید غنی نے کہاکہ سندھ کو ضرورت کے مطابق گیس ملنا آئینی حق ہے،پیکا قانون میں ترمیم کرکے ہر آدمی کی زبان بندی کی جارہی ہے،پیپلز پارٹی کراچی کے کارکنوں نے کنٹینر تیار کروائے ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے مزید کہاکہ ماضی میں ایم کیوایم لسانی فساد پھیلاتی رہی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں