لندن (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو نوازشریف فوبیا نے اندھا کردیا ہے، آپ لفٹر اور سیڑھیوں کے درمیان فرق نہیں کرسکتے، نہ ہی ایئر ایمبولینس میں میڈیکل کیبن دیکھ سکتے ہیں۔
اسحاق ڈار نے وزیر عظم عمران خان کے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ بیان صرف ایک پاگل سلیکٹیڈ وزیر اعظم ہی دے سکتا ہے جس کو اس بات کا احساس نہیں کہ اس کا پاکستان کی معیشت پر کیا منفی اثر پڑ سکتا ہے۔
شائد اس کے خلاف آرٹیکل 51 ون ڈی کے تحت کارروائی کا مناسب وقت ہے۔ انہوں نے کہا اللہ سے ڈرو اس سے پہلے کہ اس کا غضب آپ کو پہنچے، نوازشریف فوبیا نے آپ کو اس حد تک اندھا کردیا ہے جہاں آپ لفٹر اور سیڑھیوں کے درمیان فرق نہیں کرسکتے ہیں اور نہ ہی ایئر ایمبولینس میں میڈیکل کیبن دیکھ سکتے ہیں۔ یہ پاکستان مسلم لیگ کے قائد کی طبی حالت کے خلاف شرمناک پروپیگنڈا ہے ۔