اسلام آباد(عکس آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کی بحالی کا اعتراف پہلے ورلڈ بینک ، پھر آئی ایم ایف ، اے ڈی بی اور اب اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کیا، عمران خان کی قیادت میں پاکستانی معیشت2020میں پروان چڑھے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینیٹر فیصل جاوید نے امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز کی جانب سے معاشی میدان میں حکومتی اصلاحات کی تعریف پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستانی معیشت کی بحالی کا اعتراف دنیا کے بہترین ادارے کررہے ہیں، پہلے ورلڈ بینک ، پھر آئی ایم ایف ، اے ڈی بی اور اب اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کیا، عمران خان کی قیادت میں پاکستانی معیشت 2020میں پروان چڑھے گی۔