رانا تنویر حسین

عمران خان کی فتنہ انگیزی اور شر انگیزی کی سیاست کو عوام مسترد کرچکے ہیں ‘ رانا تنویر حسین

مریدکے ( عکس آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عوامی خدمت مسلم لیگ (ن)کا دوسرا نام ہے،ملک وقوم کی خدمت کا مشن لے کر چلے تھے جو انشااللہ یہ جاری رہے گا۔ مریدکے کے علاقہ ٹھٹہ رگواں میں کارپٹ روڈ کی تعمیر اور گیس فراہمی منصوبے پر کام کے آغاز کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی فتنہ انگیزی اور شر انگیزی کی سیاست کو عوام مسترد کرچکے ہیں ، آئندہ الیکشن میں عوام چار سال تک تباہی پھیلانے والوں کو مسترد کرکے عوامی خدمت اور ملکی خوشحالی کے لیے کام کرنے والوں کو آگے لے کر آئیں گے ۔

انہوںنے کہا کہ خزانہ خالی ہونے کے باوجود عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام جاری ہے جو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔آئین کی پاسداری کا درس دینے والے عمران خان کو یہ یاد ہونا چاہیے کہ کس طرح چار سالوں میں جس طرح آئین کی دھجیاں اڑائی گئیںاور اسمبلی سے افراتفری میں ایک ایک وقت میں سینتیس ، سینتیس قوانین پاس کراے گئے ،اس وقت عمران خان کی اخلاقیات کہاں تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں