اسلام آباد (نمائندہ عکس) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کی طرح صدر عارف علوی کے توشہ خانہ کی تفصیل بھی سامنے لائی جائے۔
اپنے بیان میں طلال چوہدری نے کہاکہ صدر عارف علوی نے بیرون ملک کتنے دورے کئے؟ تحائف کی تفصیل بتائیں ،صدرعلوی اور ان کی اہلیہ کو کتنے تحائف ملے، تمام تفصیل سامنے لائی جائے۔ انہوںنے کہاکہ کیا صدر نے قانون کے مطابق تحائف اپنے گوشواروں میں ظاہرکئے؟،قوم جاننا چاہتی ہے کہ صدر علوی اور ان کی بیگم نے کتنی رقم ادا کر کے یہ تحائف اپنے پاس رکھے؟۔