شیری رحمان

عمران خان کی سیاست کی ابتدا جھوٹ اور یوٹرن پر ختم ہوتی ہے، شیری رحمان

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست کی ابتدا جھوٹ اور یوٹرن پر ختم ہوتی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس کی سیاست کا مقصد جھوٹ بولنا، الزام لگانا اور بیانیہ بنانے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سیاست کی ابتدا جھوٹ اور یوٹرن پر ختم ہوتی ہے، 35 پینچر، عالمی سازش کے بعد اب روس سے تیل معاہدے کا دعوہ بھی جھوٹ ثابت ہوا۔ شیری رحمان نے کہا کہ یہ جھوٹ کو بار بار دہراتے ہیں تاکہ لوگوں کو سچ لگے، یہ الزام لگا کر بیانیہ بناتے پھر کہتے سیاسی بیان تھا۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اب تو روسی قونصل جنرل نے بھی عمران خان کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے، روسی قونصل کی تردید کے بعد عمران خان عوام سے معافی مانگنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کیا عمران خان کو معلوم نہیں کہ کسی معاملے پر بات کرنے اور معاہدہ کرنے میں فرق ہے؟ کیا عمران خان عالمی امور سے اتنے لاعلم ہیں کہ بات کرنے کو معاہدے سمجھ بیٹھے؟ شیری رحمان نے مزید کہا کہ روس کے ساتھ تیل کا معاہدہ کیا تو اس کا ثبوت کہاں ہے؟ معاہدہ تھا تو اس کا باضابطہ خط و کتابت میں ذکر کیوں نہیں؟ عمران خان اپنی سیاست کے لئے ملک کے بین الاقوامی تعلقات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں