اسلام آباد (عکس آن لائن)عمران خان کی تقریر پرترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی تقریر قوم کو لولی پاپ دینے کے ساتھ ساتھ مذاق اور ڈرامہ تھا، پیٹرول بارہ روپے بڑھاکر آج دس روپے کم کرنے سے اور بجلی چھ روپے مہنگی کرکے آج پانچ روپے کم کرنے سے قوم کو،،لولی پاپ،،نہیں دے سکتے۔
اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہاکہ عمران خان کی تقریر قوم کو لولی پاپ دینے کے ساتھ ساتھ مذاق اور ڈرامہ تھا۔ ترجمان پی ڈی ایم نے کہاکہ ساڑھے تین سال میں 70 روپے فی لیٹر پیٹرول اورڈیزل میں اضافہ کر کے آج دس روپے کمی قوم کیساتھ مذاق ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیٹرول بارہ روپے بڑھاکر آج دس روپے کم کرنے سے اور بجلی چھ روپے مہنگی کرکے آج پانچ روپے کم کرنے سے قوم کو،،لولی پاپ،،نہیں دے سکتے۔
حافظ حمد اللہ نے کہاکہ دوسری طرف ایل پی جی ستائیس روپے مہنگی کردی یہ قوم کودھوکہ نہیں توکیاہے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان آپ کی رخصتی کاوقت آچکاہے تیاری کرے۔ حافظ حمداللہ نے کہاکہ عمران خان آپ نے ،،یحی خان،،کوبھی تباھی میں مات دی ، قوم کونہ گھبرانے کی ترغیب دینے والا عمران نیازی تحریک عدم اعتماد سے گھبراگئے۔ انہوںنے کہاکہ اتراہواچہرہ مایوس کن تقریر بتارہاہے کہ پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کمی عوام کے لئے نہیں اپنی ،،کرایہ،، کی کرسی بچانے کے لئے ہے۔