شازیہ مری

عمران خان کی تقریر سے یہ واضع ہوگیا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم گھبرا چکے ہیں، شازیہ مری

لاہور (نمائندہ عکس ) پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ کل عمران خان کی تقریر سے یہ واضع ہو گیا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم گھبرا چکے ہیں۔ شازیہ مری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عمران خان کی بد کلامی اور بدتمیزی اسکی بوکھلاہٹ کا ثبوت دے رہی تھی، وزیر اعظم کا کام گالیاں دینا نہیں، لوگوں کی خدمت کرنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک ضدی، غیر ذمہ دار اور بے حس شخص ہے، بلاول بھٹو زرداری نے ٹھیک کہا جن وزرا کو کاغذ نہیں ملا انھیں گالیاں دینے سندھ بھیج دیا، کل لاہور نے بھی سلیکٹڈ وزیر اعظم کو مسترد کر دیا۔ شازیہ مری نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو عوام کی تکلیفوں کی بات کرتے ہیں اور کٹھ پتلی وزیر اعظم صرف گالیاں دیتے ہیں، عوام تو سلیکٹڈ وزیر اعظم پر بھر پور عدم اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، اب کچھ غیرت ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں