شیخ رشید

عمران خان کھمبے کو بھی ٹکٹ دے گا تو وہ کامیاب ہوگا’شیخ رشید

لاہو ر(عکس آن لائن) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کھمبے کو بھی ٹکٹ دے گا تو وہ کامیاب ہو گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رات کی تاریکی میں شب خون مار کے حکومت پر ناجائز قبضہ کیا گیا ۔

لیکن الٹا عمران خان مزید مضبوط اور مقبول ہوگیا ، یہ سوچ رہے ہیں کہ عمران خان کو کیسے نااہل قرار دیا جائے، یہ حکومت کا ایک اور غلط فیصلہ ہوگا، جو ان کے گلے پڑے گا۔سابق وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان کھمبے کو بھی ٹکٹ دے گا تو وہ جیتے گا، حکومت کہتی ہے مرغی مضر صحت ہے کیک کھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں