حافظ حمد اﷲ

عمران خان کو مصنوعی طور پر لانچ کرنے والے اب پچھتا رہے ہیں‘ حافظ حمد اﷲ

اسلام آباد (نمائندہ عکس) پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اﷲ نے کہا ہے کہ عمران خان کو مصنوعی طور پر لانچ کرنے والے اب پچھتا رہے ہیں‘ مصنوعی تجربہ ناکام ہوچکا ہے‘ ہائی کورٹ توہین عدالت کیس میں اس تجربے پر ہمیشہ کیلئے پابندی عائد کرے۔

بدھ کو اپنے بیان میں حافظ حمد اﷲ نے کہا کہ عمران خان کو لانچ کرنے کا مصنوعی تجربہ ناکام ہوچکا ہے۔ اس تجربے نے ملکی معیشت کا بھٹہ بٹھا دیا۔

معیشت تباہ کردی جبکہ کئی دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کردیئے۔ اب عمران خان کو لانچ کرنے والے بھی پچھتا رہے ہیں۔ یہ تجربہ مکمل طور پر ناکام ہوگیا ہے۔

انہوں نے ہائی کورٹ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو توہین عدالت کیس میں سزا دی جائے اور اس مصنوعی تجربے کو ہمیشہ کے لئے بند کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں