فردوس عاشق اعوان

عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے خود مائنس ہو رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے خود مائنس ہو رہے ہیں، سازشی خود کو دوبارہ قابل قبول بنانے کیلئے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں، مائنس کا شور مچانے کے بجائے لوٹی گئی دولت واپس کردیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے خود مائنس ہو رہے ہیں۔اس وقت سیاسی محاذ پر دو نظریات کا ٹکرا چل رہا ہے۔ایک نظریہ قومی دولت لوٹ کر منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر جائیدادیں اور محلات تعمیر کرنے والوں کا ہے۔ انہوںنے کہادوسرا نظریہ عمران خان کا ہے جو قوم کی لوٹی گئی ایک ایک پائی وصول کرنے کے مشن پر کاربند ہیں۔

انشااللہ عمران خان قومی دولت کی برآمدگی کی جدوجہد میں کامیاب و کامران ہوں گے۔ انہوں نے کہا جنہیں پاکستان کے عوام نے مائنس کیا ہے،وہ سازشوں کے ذریعے خودکودوبارہ قابل قبول بنانے کے لئے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں۔سازشیوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ وہ پاکستان کی سیاست سے مائنس ہوچکے ہیں۔کرپشن سے اپنی دولت کو پلس کرنے والے اب مائنس کا شور مچانے کے بجائے قوم کو لوٹی گئی دولت واپس کردیں۔

انہوں نے کہا لیگی قیادت عجب کرپشن کی غضب داستانوں کے مفرور ہیں۔پاکستان میں سیاسی احتجاج ٹھیکے پر ان کے رہبر مولانا اور ہمنواں کے سپرد ہے۔ دولت اور خود کو بچا پلانز اور سازشیں ناکامی سے دوچار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں