عمران خان

عمران خان کا کارکنوں کی گرفتاری پر عالمی تنظیموں سے رجوع کا اعلان

لاہور(عکس آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف وسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو اس حکومت نے جیلوں میں ڈالا ہے ۔ آج ہم عدالتوں سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی رجوع کریں گے ،پیر کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پی ٹی آئی چیٹیرزکو منتخب نمائندوں اور سیاستدانوں سے رابطے کا کہہ رہے ہیں،منتخب نمائندے پاکستان میں جاری فاشزم سے آگاہ کریں گے ،

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ شخص کارکنوں کو پر تشدد ہونے پر اکسانے کی کوشش کررہا ہے ، اور بے نقاب ہورہا ہے ، تمام کارکنان پرامن طریقے اور آئین کی حدود میں رہ کر احتجا کریں جلد بے نقاب کروں گا کہ میں موت کی جیل میں کیسے پھنس گیا ،جلد بتاوں گا کہ جوڈیشل کمپلیس میں مجھے قتل کرنے کی سازش کیسے ہوئی یہ بھی بتاو¿ں گا کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے مجھے وقت آنے پر بچایا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں