ڈاکٹر شاہد صد یق

عمران خان کا مقا بلہ کر ناکاغذی شیروں کے بس کی با ت نہیں’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور( عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا مقا بلہ کر ناکاغذی شیروں کے بس کی با ت نہیں، عمران خان کو سیا ست سے مائنس کرنے کے خواہش مندو ں کی خود سیا ست بند گلی میں داخل ہو گئی ہے،پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد پی ڈی ایم جماعتوں کی پنجاب میں کمر ٹو ٹ گئی ہے ۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ پنجاب اسمبلی ٹو ٹنے کے بعد عملی طور پر پنجاب میں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا صفا یا ہو گیا ہے عمران خان کی کامیا ب حکمت عملی کے سامنے پی ڈی ایم والے بچے ثا بت ہو ئے عمران خان نے نا نہاد تجر بہ کار جماعتو ں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے ان کی سیاست کی کمر تو ڑ دی ہے ان شا ء اللہ عام انتخابات میں پوری قوم ان سیا سی ڈاکو کو اپنے گھرو ں کے سامنے سے بھی گزرنے نہیں دے گی۔ انہو ں نے کہاکہ 70سا لو ں میں لو ٹ مار سے جا ئیدادیں بنانے والی سیا سی جماعتیں الیکشن میں تانگہ پار ٹیاں ثا بت ہو نگی کیو نکہ پوری قوم عمران خان اور تحریک انصاف کے سا تھ کھڑی ہے ۔ ان شا ء اللہ تحریک انصا ف الیکشن میں دو تہائی اکثر یت سے اسمبلیو ں میں واپس آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں