راولپنڈی(نمائندہ عکس)سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کا راستہ روکا گیا تو ایسی چنگاری نکلے گی جو سب کو لپیٹ میں لے گی، ہفتہ کو اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہم پر اتنے جھوٹے مقدمات بنائے ہیں کہ روز ہی پیش ہونا پڑتا ہے اور اٹک کی عدالت نے 8 تاریخ دی ہے
،شیخ رشید نے کہا کہ قوم کسی قسم کی دھاندلی، دھونس اور غنڈہ گردی برداشت نہیں کرے گی اور (آج) اسٹیبلشمنٹ نے ثابت کرنا ہے کہ وہ غیر جانبدار ہیں، شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے کی باتیں کرنے والے عقل کے اندھے ہیں اور اگر (آج) قوم عمران خان کو ووٹ دیتی ہے تو اس کا راستہ نہ روکا جائے،انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کا راستہ روکا گیا تو ایسی چنگاری نکلے گی جو سب کو لپیٹ میں لے گی اور کل عوام کا دن ہے اس میں کسی کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔