عمران خان

عمران خان کا راجن پور ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

لاہور ( عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے راجن پور ضمنی الیکشن خود لڑنے کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے، پارٹی قیادت نے تجویز دی کہ خالی نشست پر عمران خان الیکشن لڑیں۔واضح رہے کہ یہ نشست سردار جعفر لغاری کے انتقال سے خالی ہوئی ہے۔

سردار جعفر خان لغاری جام پور کے حلقہ این اے 193سے منتخب ہوئے تھے۔ 2018ء کے الیکشن میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں