لاہور(عکس آ ن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل ( ہفتہ )پنجاب اور خیبر پختوانخواہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ اس سلسلہ میں لبرٹی چوک میں اجتماع منعقد کیا جائے گا جس سے عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کر کے اسمبلیوں کی تحلیل اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
جبکہ پارٹی کے مرکزی رہنما لبرٹی چوک میں موجود ہوں گے ۔تحریک انصاف کی جانب سے لبرٹی چوک میں بھرپور سیاسی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں لاہور سے تعلق رکھنے والے پارٹی ذمہ داران کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں ۔