عمران خان

عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملے کا خطرہ ، زمان پارک کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

لاہور (نمائندہ عکس)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملے کے خدشے کے پیش نظر زمان پارک کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی،نجی ٹی وی کے مطابق اسپیشل برانچ کی عمران خان پر ایک اورقاتلانہ حملے کی رپورٹ کے بعد زمان پارک کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی،زمان پارک میں معمول سے ہٹ کرپولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر اسپیشل برانچ اور پولیس کے حکام بھی موجود رہے،

اسپیشل برانچ نے رپورٹ دی تھی کہ عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملہ ہوسکتا ہے ، جس کے پیش نظر کسی بھی غیر متعلقہ گاڑی اور فرد کو عمران خان کی رہائشگاہ جانے پر سختی سے پابندی ہے،زمان پارک کے باہرخواتین پولیس اہلکار بھی موجود ہیں جبکہ عمران خان کی رہاش گاہ کےاردگرد سیکورٹی کے خفیہ آلات بھی نصب کر دئیے گئے ہیں،تحریک انصاف کے رہنماﺅں اورصوبائی وزرا کی آمد دی گئی لسٹ سے مشروط کردی گئی جبکہ عمران خان زمان پارک میں اپنے بیٹوں قاسم اور سلمان کے ہمراہ موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں