اسلام آباد (نمائندہ عکس) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاہے کہ عمران خان پاکستان کے ٹرمپ ہیں ، تحریک عدم اعماد کا نتیجہ بھگتیں گے ،تحریک عدم اعتماد سے کون بھاگ رہاہے ،عمران خان شعبدے بازلیڈرہے خود کرپشن کرکے دوسروں کو کرپٹ کہتا ہے،
کیلیفورنیا عدالت ، الیکشن کمیشن ،ہائیکورٹ سے کون بھگوڑا ہے؟ اکا دکا پتوں کو کنگ بنا کر پیش کررہے ہیں ،انکے ترپ کے پتے کا حال بھی ٹرمپ جیسا ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ یہ پاکستان ٹرمپ ہیں ، تحریک عدم اعتماد کا نتیجہ بھگتیں گے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان شعبدے بازلیڈرہے ،خود کرپشن کرکے دوسروں کو کرپٹ کہتا ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ کیلیفورنیا عدالت ، الیکشن کمیشن ،ہائیکورٹ سے کون بھگوڑا ہے،تحریک عدم اعتماد سے کون بھاگ رہا ہے ،ہر میدان سے خود بھاگتے ہیں اوردوسروں کو بھگوڑا کہتے ہیں۔