ڈاکٹر شاہد صد یق

عمران خان پاکستان کی ترقی کی واحد امید ہیں’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (عکس آ ن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی ترقی کی واحد امید ہیں،عمران خان کی سیاست نے روایتی سیاستدانوں کی جھوٹ و فریب کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا ہے، ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے امپور ٹڈ حکمرانی اپنی نااہلی کااعتراف کر یں اور الیکشن کرائیں۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں عوامی فلاح و بہبوو کے بے شمار منصوبے لائے گئے۔

جس سے غریب کا معیار زندگی بلند ہوا اور غریب عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولتیں فراہم ہوئیں، عمران خان اقدار جبکہ ان کے مدمقابل نیب زدگان اقتدار کی سیاست کررہے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ عمران خان جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں بہتر ہے کہ پی ڈی ایم حکومت تلملانا بند کرے اور فوری انتخابات کا اعلان کر ے،حکومتی ٹولے کی حرکتوں سے لگتا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اب پاکستان ڈکٹیٹرشپ موومنٹ بننا چاہتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں