کنوینر خالد مقبول صدیقی

عمران خان نے ہماری 14 نشستیں چھینیں ہم نے ان کی حکومت چھین لی، خالد مقبول صدیقی

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان نے انتخابات میں ہماری 14 نشستیں چھینیں ہم نے ن کی حکومت چھین لی۔

اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری ، شہباز شریف اور مولانا اسعد الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عمران خان ثابت کریں کہ ان کے خلاف عالمی سازش ہورہی ہے تو وہ ان کے ساتھ کھڑے ہوجائیں گے، پوری قوم آپ کے ساتھ ہوگی لیکن پہلے یہ ثابت کریں کہ اس مرتبہ وہ سچ بول رہے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز جو کچھ ہوا اس سے آپ کی حکومت تو ختم ہوئی ہے لیکن آپ نے ملک میں جمہوریت کے خاتمے کے بھی انتظامات کئے ہیں، پچھلے انتخابات میں ہم سے 14 نشستیں چھینی تھیں، ہم نے کل آپ کی حکومت چھین لی ہے۔

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ اگر عمران اپنا سچ یا جھوٹ سڑکوں پر لے کر آئیں گے تو باقی لوگ بھی اپنے نئے بیانیے کے ساتھ سڑکوں پر آئیں گے۔ ہم نے شرافت کی سیاست پر قائم رہنا چاہتے ہیں، اگر وہ آپ کو سمجھ نہیں آرہی تو اس میں ہمارا قصور نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں