لاہور(عکس آن لائن)وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے نوازشریف کوڈھیل دیکرگیندان کے کورٹ میں پھینک دی، آصف زرداری آئندہ ہفتے سے پلی بارگین کرتے ہوئے پیسے دینا شروع کردیں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ آصف زرداری، شہبازشریف اور خورشیدشاہ کے کیسزسیریس ہیں یہ پلی بارگین سے حل ہوں گے،آصف زرداری بڑے دل کے آدمی ہیں وہ کرپشن تقسیم کرتے ہیں، آصف زرداری کی تین چار ماہ میں تمام کیسز میں پلی بارگین ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نواز شریف کو انسانی بنیادوں پر انہیں بیرون جانے کی اجازت دی ہے، ایک ایمبولینس قطرمیں تیار کھڑی ہے بعض علاج ایسے ہوتے ہیں جن کا بد قسمتی سے پاکستان میں علاج نہیں ہوتا، عمران خان نے نوازشریف کوڈھیل دیکرگیندان کے کورٹ میں بھیج دی ہے اس معاشر ے میں کوئی بڑے آدمی کوجیل میں نہیں رکھ سکتا۔سانحہ تیز گام ایکسپریس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ لیاقت پور میں انسانی جانیں ضائع ہو ئیں، تمام کا ڈی این ہوگیا ہے جب کہ دو فیملیز نے ڈی این اے کروانے سے انکار کیا ہے۔