سینیٹر فیصل جاوید

عمران خان نے قوم کو کبھی مایوس نہیں کیا،سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان نے قوم کو کبھی مایوس نہیں کیا، قوم حق کے ساتھ کھڑی ہوگی، 27 مارچ تاریخی دن ہے۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں سینیٹر فیصل جاوید نے لکھا کہ تاریخ گواہ رہے گی کہ جب کرپٹ مافیا ایک ایماندار وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے کر آیا تو اس لیڈر نے اللہ تعالی کے بعد اپنی قوم پر اعتماد کیا۔ جاری کردہ پیغام میں فیصل جاوید نے مزید کہا کہ اس قوم کو عمران خان نے کبھی مایوس نہیں کیا اور نہ یہ قوم اپنے لیڈر کو مایوس کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم حق کے ساتھ کھڑی ہوگی، 27 مارچ تاریخی دن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں