صداقت عباسی

عمران خان نے صداقت عباسی کو شمالی پنجاب کا صدر نامزد کردیا ،باضابطہ نوٹیفیکیشن

راولپنڈی (عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنما صداقت عباسی کو شمالی پنجاب کا صدر نامزد کردیا جس کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی نے کہا کہ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور جملہ پی ٹی آئی قیادت کا انتہائی مشکور ہوں کہ مجھے انھوں نے پارٹی کے شمالی پنجاب کے صدر کی ذمہ داری دی۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں ان کا کہنا تھا کہ انشااللہ پوری کوشش کروں گا کہ پارٹی کو نچلی سطح تک منظم کرکے جنرل الیکشنز میں بھرپور نتائج دوں،میں 2009 سے تین مرتبہ اس عہدے پر اپنی خدمات دے چکا ہوں اور انشااللہ پوری کوشش کروں گا کہ ان نسبتا مشکل حالات میں پارٹی قیادت، کارکنان اور پارٹی سپورٹرز کی توقعات پر پور اتر سکوں، اللہ تعالی ہمت اور استقامت عطا فرمائے، آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں