کراچی (نمائندہ عکس ) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے دہری سیاسی تاریخ کا سب سے بڑ ا یوٹرن لے لیا ، ملک کو سفارتی نقصان پہنچا کر کہتے ہیں معاملہ پیچھے رہ گیا اب الزام نہیں لگاوں گا ،پیر کے روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے سائفر کے حوالے سے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جھوٹے بیانیے سے ملک کو جو سفارتی نقصان ہوا ،اس کا ذمہ دار کون ہے ؟
جلسوں میں اسی بیانیے پر انہوں نے الزام لگائے اور ملک میں نفرت پھیلائی ، شیری رحمان کا کہنا تھا کہ یہ بیانیے کی دوڑ میں ملک کے مفاد کو بھی پیچھے چھوڑ دیتے ہیں، عمران خان اب معاملے سے دستبردار ہونے کی کوشش نہ کریں ، یہ 35پنکچر کا معاملہ نہیںجو بعد میں کہیں گے کہ سیاسی بیان تھا ، ان کا کہنا تھا کہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ تھا جس کا عمران خان کو حساب دینا ہوگا ۔