عمران خان

عمران خان نے تبلیغی اجتماع کے زائرین کی واپسی کی وجہ سے احتجاج ایک دن کیلئے موخر کیا’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(عکس آن لائن)ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کروڑوں عوام کی اخلاص سے کی گئی دعائوںکی بدولت عمران خان کی صحت بہترہو رہی ہے ،عمران خان نے تبلیغی اجتماع کے زائرین کی واپسی کی وجہ سے احتجاج ایک دن کیلئے موخر کیا ،اللہ کے دین کیلئے نکلنے والوں کیلئے راستے کھول کر عمران خان نے اعلیٰ ظرفی دکھائی ہے ۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ کروڑوں عوام اسی وجہ سے عمران خان سے دیوانہ وار محبت اور ان کے لئے دعائیں کرتے ہیں ، عوام نے نہ صرف اپنے گھروں میںبلکہ اجتماعات میں بھی عمران خان کی صحتیابی اوردرازی عمر کے لئے دعائیں کی گئیں۔

انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف حقیقی آزادی کا مشن ادھورا نہیں چھوڑے گی ،قیادت اپنا نیا لائحہ عمل دے گی ۔ انہوںنے کہا کہ ملک و قوم کو آج جن مصیبتوں اور مشکلات کا سامنا ہے حقیقی آزادی کے حصول کے بغیر سانس لینا بھی مشکل ہو جائے گا۔عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی کا قافلہ جلد منزل کی جانب رواں دواں نظر آئے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں