لاہور (نمائندہ عکس)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے اقتدار کو بچانے کے لیے عثمان بزدار کی قربانی دی۔پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ ہمارا آج اسمبلی سیکرٹریٹ سے مطالبہ تھا کہ فوری اسمبلی اجلاس بلایا جائے۔
رانا مشہود نے کہا کہ عمران خان نے اپنے اقتدار کو بچانے کے لئے عثمان بزدار کی قربانی دی۔انہوں نے مزید کہا کہ جب عمران خان الوداع ہو رہے ہوں گے تو ن لیگ کا وزیراعلی حلف لے رہا ہو گا۔