ڈاکٹر شاہد صد یق

عمران خان نے امپورٹڈ حکمرانوں کو بند گلی میں دھکیل دیا’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے امپورٹڈ حکمرانوں کو بند گلی میں دھکیل دیا،جلد از جلد عام انتخابات ہی پاکستان کو سیاسی اور معاشی عدم استحکام سے نکالنے کا واحد حل ہیں،ڈی ایم کو کارکردگی دکھانے کیلئے کچھ نہیں اس لئے انتخابات لڑنے اور کروانے سے ڈر رہی ہے۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں کرپٹ اور بدعنوان حکمرانوں کو غریب عوام کی کوئی پروا نہیں انہیںصرف اپنے اقتدار بچانے کی فکر پڑی ہوئی ہے ،ملک شدید بحرانوں کا شکار ہے جس سے نکالنے کا واحد حل فوری طور پرصاف اور شفاف عام انتخابات کا انعقاد ہے ،امپورٹڈ حکمران کہتے تھے کہ اگر پی ٹی آئی انتخابات چاہتی ہے تو پہلے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں سے استعفے دے اب جب پی ٹی آئی نے دونوں اسمبلیاں تحلیل کردی ہیںتو حکمران انتخابات سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ (ن) لیگ سہاروں کے بغیر الیکشن جیت نہیں سکتی نواز شریف اور مریم کو مظلوم بناکر پیش کرنے کی سازش بھی بے نقاب ہو چکی ہیں نواز شریف کا وطن واپس آنے سے انکار سے ثابت ہو گیا ہے کہ ا ن کو ملک و قوم سے کوئی دلچسپی نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں