پیپلز پارٹی پنجاب

عمران خان ملک میں معاشی تباہی کا سبب ، کئی بحرانوں میں پھنسا دیا ‘ پیپلز پارٹی پنجاب

لاہور(عکس آن لائن)پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ حکومتی قرضوں کے باعث بینکنگ سرمائے کی قلت بڑھ گئی ہے جس کو پورا کرنے کے لئے بنکوں نے سٹیٹ بنک سے630ارب روپے کا قرضہ لیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ معاشی صورتحال انتہائی خراب ہونے کی وجہ سے گورنر سٹیٹ بنک زرعی اہداف کے حصول کو مشکل قرار دے رہے ہیں، ایف بی آر اور سٹیٹ بنک کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2020میں پاکستان کو ترقیاقی یافتہ ملک بنانے کا اعلان ڈھونگ ہے ، پنجاب کی زبوں حالی کے ذمہ دار حکمران ہیں ، حکمران اصلاحات لانے میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں ،حکمرانوںنے اب تک پنجاب کی ترقی کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران وہ ملک میں تبدےلی تو کیا لاتے جو نظام چل رہا تھا وہ بھی ختم کردیا ،عمران خان ملک میں معاشی تباہی کا سبب بنے ہیں، عمران خان نے ملک کو کئی بحرانوںمیںپھنسا دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں