اسلام آباد (عکس آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیئر حسین خاری نے کہا ہے کہ عمران خان قومی خزانے کو ناجائز استعمال پر خائن ثابت شدہ ہے ۔ اپنے بیان میںنیر بخاری نے کہاکہ عمران خان ثابت شدہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہوا ہے ،چور چور کا شور مچانے والا عمران خائن دراصل چوروں کا سرغنہ نکلا ۔ انہوںنے کہاکہ بحیثیت وزیراعظم۔ عمران خان نے حلف کی پاسداری کی بجائے زاتی خاندانی مالیاتی شرکت داروں کی سہولتکاری کی ۔
انہوںنے کہاکہ القادر ٹرسٹ میں خلاف قانون سرمایہ کاری کی گئی،ریاست کو وصول ہونے والے لاکھوں پائونڈ رقم سے مخصوص مالیاتی معاونین کو فائدہ پہنچایا گیا ۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ القادر ٹرسٹ میں سرکاری رقم۔کی سرمایہ کاری بددیانتی کے زمرے میں آتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بددیانتی پر گرفتاری عمران خائن کو صادق اور امین قرار دینے والوں پر سوالیہ نشان ہے ؟۔