فیصل کریم کنڈی

عمران خان ضمنی انتخابات میں شکست دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں،فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد(نمائندہ عکس)ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان ضمنی انتخابات میں شکست دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں، ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان کا سارا زور گوگی بچاو مہم پر ہے ،

عمران خان منتخب وزیر آعظم ہوتے تو عدم اعتماد کی تحریک کا مقابلہ کرتے ، انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک سے ڈر کر عمران خان دم دبا کر بھاگے تھے ، نیازی صاحب تمہیں قومی اسمبلی کے ذریعے آصف علی زرداری نے بھگایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں