شیخ رشید

عمران خان سے کہا ہے مزید تاخیر نہیں آر کرو یا پار، شیخ رشید

اسلام آباد(نمائندہ عکس) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان سے کہہ دیا ہے کہ آر کرو یا پار، مزید تاخیر نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پوری امید ہےاس اتوار کے بعد عمران خان لانگ مارچ کی کال دے گا۔میں نے آج عمران خان کوجلسے میں کہا ہے کہ آر کرو یا پار،اب یا کبھی نہیں اور دیر نہ کرو۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جب انصاف مرجاتا ہے تو انتقام جنم پاتاہے۔آل شریف نے انصاف کو نیلام گھر میں سجا دیا ہے۔حکومت نےاپنے کیسز ختم کروا کے اپنی سیاسی قبرکھودی ہے۔

شیخ رشید کا کہا تھا کہ چوروں کے کیسز کے پیچھے بڑے فیس(چہرے)اوردستانے پہنےہوئےہاتھ ہیں، جوڈیل اورڈھیل کروا رہےہیں۔بڑا ڈاکو ہی بڑاحکمران ہے۔ انصاف اورقانون غریب کےلیے ہے۔پاکستان میں آل شریف کی منی لانڈرنگ کے آگے انصاف بھی شرمندہ ہے۔ شریف خاندان کےکنفرم کیسز میں بریت کی وجہ سےعمران خان کی کال کوایندھن ملےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں