لاہور(عکس آن لائن)نامور گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ میرا عمران خان سے سیاست سے پہلے کا تعلق ہے اور میں نے تحریک انصاف کیلئے بغیر کسی لالچ کے کام کیا ہے ۔
ایک انٹر ویو میں عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ مجھے حکومت میں کوئی عہدہ لینے کا شوق نہیں کیونکہ میں آزاد مزاج قسم کا انسان ہوں اور بندشوں میں نہیں رہ سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے طویل رفاقت ہے اور میں نے انہیں اس عرصے میں انتہائی ایماندار شخص کے طور پر پایا ہے ۔
مجھے قوی امید ہے کہ عمران خان کی قیادت میں ہی پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا۔ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے کردار کی وجہ سے دنیا نے ان کی اپیل سنی ہے اورقرضوں کو ایک سال کے لئے موخر کیا گیا ہے جو ایک مثال ہے۔