کراچی(نمائندہ عکس)وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان فوری طور پر اپنی پارٹی قیادت سے الگ ہوں،سابق چیئرمین نیب ہراسمنٹ اسکینڈل میں وزیراعظم ہاﺅس کے ملوث ہونے کی تفصیلات پر وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاتون طیبہ گل کے ڈیڑھ ماہ وزیراعظم ہاﺅس میں رکھے جانے کے بیان سے سر شرم سے جھک گئے، عمران خان فوری طور پر اپنی پارٹی قیادت سے الگ ہوں،خورشید شاہ نے کہا کہ سنگین الزام کے بعد عمران کا سیاست میں حصہ لینے کا اب کوئی حق نہیں رہا،
عمران خان پہلے صاف شفاف تحقیقات کا سامنا کرے،انہوں نے کہا کہ ریاست ماں کی طرح ہے، وزیراعظم ہاﺅس کی حیثیت قوم کی بیٹیوں کے لیے دارالامان کی ہے، وزیراعظم ہاﺅس کو قوم کی بیٹیوں کے لیے حراسانی مرکز بنا دیا جانا پوری ریاست کے لیے باعث شرمندگی ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان، تم اتنے گھناﺅنے کھیل میں ملوث رہے، شرم آنی چاہیے اور اب واضح ہو رہا کہ عمران خان نے سابق چیئرمین نیب کو بلیک میل کرنے کے لیے متاثرہ خاتون کو وزیراعظم ہاﺅس میں رکھا،خورشید شاہ نے کہا کہ ثابت ہو گیا اپنے سیاسی مخالفین کو سبق سکھانے کے لیے عمران خان نے ہر حد پار کی، افسوس اس شرمناک کام میں بھی عمران خان نے متاثرہ خاتون کو ریاست مدینہ کا حوالہ دیا،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے تمام ادارے، پارلیمان ہر صورت معاملے کی تہہ تک پہنچیں۔