خالق نگر(عکس آن لائن)معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک و قوم کی خدمت کے لئے سیاست میں آئے ہیں اور قوم سے کئے گئے وعدے ضرور پورے کریں گے ، انشاء اللہ ملک خوشحال ہو گا ،انہوں نے کہا کہ وہ تقریباً پچاس سال سے گلوکاری کے فن سے وابستہ ہیں اور عوام کی خدمت کر رہے ہیں انہوں نے تحریک انصاف کے جلسوں میں شرکت کرکے بھی نوجوان نسل کے خون کو گرمایا جس سے تحریک انصاف نوجوانوں میں مقبول ہوئی۔
عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ عمران خان نے مختصر وقت میں عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے نئے منصوبے شروع کئے ہیں جن سے عوام کو روزگار کی سہولیات ملیں گی اور ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔