ڈاکٹر شاہد صد یق

عمران خان بہادر پار ٹی کا بہادر لیڈر ہے’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور ( عکس آن لائن)تحریک انصا ف کے رہنما و امیدوار حلقہ پی پی 160 ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ عمران خان بہادر پار ٹی کا بہادر لیڈر ہے،عمران خان کے بارے مفرور قیدی نواز شریف کو بہادری، غیرت اور وقار کی باتیں کر نا زیب نہیں دیتی،ہر پاکستانی جانتا ہے کہ نواز شریف 50روپے کے اسٹامپ پر عدالتی نظام سے عرصہ دراز سے مفرور ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہو ں نے پی پی 160میں ڈور ٹو ڈور اپنی انتخابی مہم کے دوران شہریو ں سے گفتگوکر تے ہوئے کیا ۔

انہو ں نے کہاکہ عدالتی نظام سے مفرور نواز شریف اپنی مفروری ختم کرکے عدالتی نظام کا سامنا کریں اور اپنی بہادری و غیرت کا ثبوت دے، لندن میں بیٹھ کر پی ٹی آئی کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید نہ کریں دوسری طرف عالمی اسٹیبلیشمنٹ کے اشاروں پر ملک میں معاشی و سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش سے بھی باز آجائیں ملک پہلے ہی آپ جیسے سیاسی مافیا اور چور و ڈاکوں کی لوٹ مار کی وجہ سے سنگین صورت حال سے دوچار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں