اسلام آباد (عکس آن لائن)مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما محسن شاہنواز رانجھانے کہاہے کہ عمران خان ایک طرف جیل بھروتحریک چلا رہے ہیں دوسری طرف ضمانت لے رہے ہیں۔سیشن کوٹ کے باہر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے محسن شاہنواز رانجھا نے کہاکہ جس دن توشہ خانہ کا فیصلہ ہوا اس دن میری گاڑی پر حملہ ہوا۔ انہوںنے کہاکہ میں نے عمران خان پر ایف آئی آر کروائی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اس کیس میں عدالت پیش نہیں ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ جیل بھرو تحریک چلائی جارہی ہے لیکن عمران خان خود پیش نہیں ہورہے۔
انہوںنے کہاکہ چوتھا مہینہ گزر گیا عمران خان کا پلستر اتر نہیں رہا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اس مقدمے میں درخواست واپس لے لیں اور گرفتاری دے دیں۔حسن شاہنواز رانجھا نے کہاکہ عمران خان ایک طرف جیل بھروتحریک چلا رہے ہیں دوسری طرف ضمانت لے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عدالت سے گزارش کی ہے عمران خان کاطبی معائنہ کروائیں۔