اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ عمران خان اکیلے لڑے ہیں اور انھوں نے تاریخ رقم کی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عمران خان اکیلے لڑے ہیں اور انھوں نے تاریخ رقم کی ہے ۔
انہوںنے کہاکہ عمران خان اسی ماہ لانگ مارچ کریں گے اور یہ قوم کی کال ہے ،قوم کی کال پر عمران خان لانگ مارچ کااعلان کرینگے،عمران خان پھر وزیر اعظم ہوں گے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے زیادہ کے ساتھ واپس آئیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ایم کیو ایم کراچی سے ختم ہو گئی، ہم نے اس سے پہلے کہہ دیا تھا کہ سیاست ان کی ختم ہے۔