محمد زبیر

عمران خان اپنے اثاثوں اور اپنے صادق اور امین ہونے کا ثبوت دیں، محمد زبیر

اسلام آباد(نمائندہ عکس) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان سے فارن فنڈنگ کا سوال کریں گے اور بار بار کریں گے، عمران خان اپنے اثاثوں اور اپنے صادق اور امین ہونے کا ثبوت دیں، ہفتہ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہبرطانوی اخبار بتا رہا ہے کہ کس طرح سے چیریٹی کا پیسہ پی ٹی آئی کے اکاﺅنٹ میں آیا، 8سال سے فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن میں پڑا ہے،انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس پی ٹی آئی کے اپنے بانی رکن نے عمران خان کے خلاف فائل کیا،

اکبر ایس بابر نے رقم منتقلی کے تمام شواہد پیش کیے، پی ٹی آئی یہ فیصلہ رکوانے کے لیے مختلف حیلے بہانے کر رہی ہے،محمد زبیر کا کہنا تھا کہ اگر یہ بات غلط ہے تو پی ٹی آئی لندن کی عدالت میں مقدمہ کرے،انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، انہوں نے اپنے اثاثوں کا پورا حساب دیا، مسلم لیگ ن کے خلاف جھوٹے کیس بنائے گئے، ن لیگ کے تمام ارکان عدالتوں میں پیش ہوئے، ہم نے نیب کیسز اور جیلیں بھگتی ہیں،سابق گورنر کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی اور تمام اراکین نے اثاثوں کے جوابات دیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں